ETV Bharat / state

اسلام کا پیغام عام کرنے لیے ایک انوکھی پہل - احمد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

اسلام امن وسلامتی کا علمبردار اور محبت و خیرسگالی کے جذبہ کو فروغ دینے والا مذہب ہے۔ اسلام کے اسی آفاقی پیغام کوعام کرنے کے لیے گجرات کے شہراحمدآباد کے وقار احمد صدیقی نے انوکھی پہل کی ہے۔

وقار احمد صدیقی کی انوکھی پہل
وقار احمد صدیقی کی انوکھی پہل
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 2:06 PM IST

احمد آباد کے میونسپل اسکول سے سبکدوش استاد وقار احمد صدیقی غیر مسلموں میں اپنی پینشن کی رقم سے قرآن شریف تقسیم کر رہے ہیں۔ وہ مذہب اسلام کے پیغامات سے لوگوں کو روشناس کرانے کے لیے قرآن شریف 3 ہزار سے زائد نسخے بطور ہدیہ تقسیم کر چکے ہیں۔

وقار احمد صدیقی کی انوکھی پہل

احمدآباد کے میونسپل کارپوریشن اسکول میں مسلسل 31 سال تک پرائمری طلباء کو تعلیم دی اور 1996 میں استاد کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے سماجی خدمات کا سلسلہ شروع کیا۔ احمدآباد میں ہی بے اے، بی کام کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک استاد کے طور پر زندگی شروع کی۔

وقار احمد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں چاروں طرف نفرت کا ماحول ہے اور قرآن شریف میں غالب پیغام امن و آشتی کا ہے۔ اسی لیے مجھے مقدس قرآن شریف کو لوگوں تک پہنچانے کا خیال آیا تاکہ اس مقدس کتاب کا پیغام عام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سبکدوشی کے بعد سال 2018 سے قرآن کے پیغامات کو برادران وطن تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں سے وہ قرآن شریف کے نسخے تقسیم کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو گجراتی، ہندی، اردو، اور انگریزی زبانوں میں وہ قرآن شریف بطور ہدیہ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امن و امان کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے مختلف عنوانات کے تحت پیمفلیٹ بھی تقسیم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نابینا بچوں کو بریل قرآن مجید اور اسناد سے نوازا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ میری خدمت کو دیکھ کر بہاونگر کے ایک ہندو بھائی نے 2019 میں ہندی اور گجراتی میں قرآن مجید کے 410 نسخے میرے گھر بھیجا تھا وہ بھی اسے تقسیم کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم بھائی بھی قرآن شریف حاصل کر کے کافی خوش ہوتے ہیں اور اسے بڑے شوق سے پڑھتے و سمجھتے بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.