بھارت میں جس طرح کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ریاست گجرات میں گزشتہ چند روز سے کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4406 کے پار پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 575 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی جملہ تعداد 1786 ہے۔ جس میں سے 31 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 1755 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 69، سورت میں 61، وڈودرا میں 67، گاندھی نگر میں 3، بھاؤنگر میں 2، بناس کانٹھا میں 0، راجکوٹ میں 44، سریندر نگر میں0، پاٹن میں2، امریلی میں 2، جام نگر میں 8، مہسانہ میں 2، جب کہ کَچھ میں کورونا وائرس کے 7 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔