گجرات کے معروف شہر سورت میں کورونا کی وجہ سے تشویشناک حالت ہے۔
ریاست میں اب تک اس مہلک وبا سے 3008 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 76757 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 95155 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1272 نئے کیسز اور 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 1095 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور 69488 کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 15390 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 84 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 145141 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمۂ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 174، احمدآباد میں 146، بڑودہ میں 93، گاندھی نگر میں 25، بھاؤنگر میں 35، بناس کانٹھا میں 18، راجکوٹ میں 83، سریندر نگر میں 18، پاٹن میں 15، امریلی میں 21، جام نگر میں 87 اور مہسانہ میں 17 اور کَچھ میں 26 معاملے سامنے آئے ہیں۔