مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت سوم پرکاش نے آج مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر نے 279.83 روپے لاگت والے پی ایم کیئر فنڈ کے تحت قائم ضلع اسپتال گاندربل میں نصب 1000 ایل پی ایم صلاحیت کے میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
دریں اثنا، وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کی صدارت کی اور ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس نے گاندربل کا دورہ کیا ضلع کی ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے وزیر کو ضلع میں کووڈ تخفیف کی کوششوں اور مختلف فائدہ پر مبنی اسکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔دریں اثنا، وزیر نے ڈی ڈی سی کے وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل، نزہت اشفاق، بی ڈی سی، یو ایل بی اور پی آر آئی نے کی، جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیے جن میں پاندچھ بہامہ سڑک کی چوڑائی، زوجیلا سرنگ میں مقامی لوگوں کے لیے ملازمت کی ترجیح شامل تھی۔ اسکے علاوہ وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں بہتر سڑک رابطہ، شیرپتھری میں کمیونٹی ہال، اور صفاپورہ میں ڈگری کالج جبکہ ناران ناگ اور موہن مرگ کو سیاحتی مقامات کے طور پر سیاحت کے نقشے پر لانا جیسے اہم مطالبات وزیر کے سامنے پیش کئے گئے۔ اس دوران وزیر کو بتایا گیا کہ گوزہامہ پل پر کام کو دوبارہ شروع کیا جائے۔
قبل ازیں وزیر نے کھیر بھوانی مندر میں جاکر حاضری دی۔ جہاں انہوں نے کشمیر میں خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔
اس دوران وزیر کے ہمراہ ڈی سی کے علاوہ ایس ایس پی گاندربل، سہیل منور میر، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، ایس ڈی ایم کنگن، اے سی آر، سی پی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔