ETV Bharat / state

گاندربل: عوام نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا - وارپورہ علاقہ کے رہائشی طارق احمد وار

ضلع گاندربل کے وارپورہ علاقہ کے رہائشی طارق احمد وار کے مکان میں دوپہر بارہ بجے چوری کی واردات انجام دینے والے ایک چور کو مقامی لوگوں نے رنگے ہاتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

thief nabbed in warpora and handed over to police
گاندربل: رنگے ہاتھ پکڑنے کے بعد چور کو پولیس کے حوالے کیا گیا
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 7:21 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے وارپورہ علاقہ کے لوگوں نے ایک چور کو رنگے ہاتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ چور نے رہاشی مکان سے کچھ زیورات کی چوری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق چوری کی واردات دوپہر بارہ بجے اس وقت انجام دی گئی جب وارپورہ کے رہائشی طارق احمد وار اپنے کنبہ کے ہمراہ گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور کھڑکی کے ذریعہ گھر میں داخل ہوا۔

اسی وقت مقامی لوگوں کو مکان میں چوری کا احساس ہوا تو فوری طور پر اسے گھیرے میں لے کر پکڑ لیا گیا۔ پھر پولیس کو اطلاع دے کر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.