ETV Bharat / state

گاندربل: ایس ایس پی کا دعویٰ کثیر تعداد میں گولہ بارود برآمد - ssp claims large quantity of ammunition recovered from ganderbal

فوج کی مدد سے گاندربل کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگا کر وہاں سے پتھر کے نیچے سے کچھ گولہ بارود، اے کے میگزین 11 نمبراے کے لائیو گولہ بارود 597 راؤنڈ پستول میگزین۔ 01 نمبر پستول گولیاں 06 راؤنڈ یو بی جی ایل 12 نمبر برآمد کیے گئے۔

گاندربل: ایس ایس پی کا دعویٰ کثیر تعداد میں گولہ بارود برآمد

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 11:00 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایس ایس پی سہیل منور میر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ فوج کی مدد سے گاندربل کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر وہاں سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

گاندربل: ایس ایس پی کا دعویٰ کثیر تعداد میں گولہ بارود برآمد

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ مشکوک اسلحہ کی موجودگی کے بارے میں اپنے ذرائع سے اطلاع ملنے پر گاندربل پولیس 24 آر آر اور 115 بی این آر پی ایف نے شجینار گٹلی باغ کے جنگلاتی علاقے میں ایک آپریشن عمل میں لایا۔
اس دوران جنگلات میں موجود ایک بڑے پتھر کے نیچے سے کچھ گولہ بارود سمیت اے کے میگزین 11 نمبر اے کے لائیو گولہ بارود 597 راؤنڈ۔ پستول میگزین۔ 01 نمبر پستول گولیاں 06 راؤنڈ یو بی جی ایل 12 نمبر برآمد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا ہے کہ چند روز قبل آسام رائفلز سے وابستہ فوج کے دستے نے پولیس کے ساتھ مل کر ناران ناگ کے جنگل سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سامان جو دونوں جگہوں سے ملا ہے تین سال پرانا لگ رہا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا ہے کہ گاندربل ضلع اگرچہ کافی امن وامان والا ضلع ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پر دو مقامی عسکریت پسند موجود ہیں جنہیں ڈھونڈنے کے لیے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.