ETV Bharat / state

Srinagar-Leh Highway Restored: سرینگر - لیہہ شاہراہ آمد و رفت کیلئے بحال

برفباری کے سبب سرینگر لیہہ شاہراہ Sgr-Leh Highway ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رہنے کے بعد منگل کو سونہ مرگ سے 152 مسافر اور مال بردار گاڑیاں کرگل کیلئے روانہ کی گئیں۔

Sgr-Leh Highway Restored: سرینگر - لیہہ شاہراہ آمد و رفت کیلئے بحال

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 5:40 PM IST

دو روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو سرینگر - لداخ شاہراہ Srinagar-Leh Highwayکو آمد و رفت کے لئے بحال کیا گیا۔

سرینگر - لیہہ شاہراہ آمد و رفت کیلئے بحال

برفباری کے سبب 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ Srinagar-Leh Highwayکو حکام نے احتیاطی طور پر آمد ورفت کے لئے بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دراس اور سونہ مرگ میں چھوٹی بڑی 152گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں جس کے بعد پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر دراس اور زوجیلا سے پیر کی شام تک برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا۔

ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں تعینات ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منگل کی صبح ساڈے دس بجے سونہ مرگ سے کرگل اور لداخ کی جانب 152مسافر اور مال بردار گاڈیوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ زوجیلا کے مقام پر ٹریفک کی نگرانی کے لیے ٹریفک عملہ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو کرگل سے سرینگر کی جانب آنے کی اجازت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.