ETV Bharat / state

Stranded Drivers Protest درماندہ ڈرائیوروں کا لیہہ شاہراہ کھولے جانے کا مطالبہ - سرینگر لداخ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

دو ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ کو تین ہفتہ قبل ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا تھا تاہم شاہراہ کو پھر سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کے سبب سینکڑوں گاڑیاں سونہ مرگ میں درماندہ ہیں۔

درماندہ ڈرائیوروں کا لیہہ شاہراہ کھولے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 2:57 PM IST

Updated : Apr 7, 2023, 3:45 PM IST

درماندہ ڈرائیوروں کا لیہہ شاہراہ کھولے جانے کا مطالبہ

گاندربل (جموں و کشمیر) : سرینگر لیہہ شاہراہ کو محض بیس روز قبل ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم تاہم زوجیلا پر دو روز قبل ہوئی برف باری کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافر و مال بردار گاڑیوں بشمول تازہ پھلوں اور سبزیوں سے لدی گاڑیاں ٹرک یارڈ، سونہ مرگ میں درماندہ ہیں۔

درماندہ ٹرکوں کے ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے فوری طور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ درماندہ ہونے کے سبب پھل اور سبزیاں اب بوسیدہ ہو رہی ہیں جس سے ان کا نقصان ہو رہا ہے۔ احتجاج کر رہے ڈرائیوں نے دعویٰ کیا کہ ’’سڑک صاف ہونے کے باوجود ٹریفک اہلکار ہمیں آگے نہیں جانے دے رہے ہیں۔‘‘ دوسری جانب ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر پھسلن ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اسی لیے وہ ڈرائیورز کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرینگر لیہہ شاہراہ کو کھولنے کے بعد اگرچہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پھر سے راستہ بند ہونے کی وجہ سے خطے میں رہائش پذیر لوگوں میں حکام کے خلاف اس وجہ سے ناراضگی پائی جا رہی ہے کہ ’’شاہراہ کو جان بوجھ کر بند رکھا جا رہا ہے۔‘‘ ادھر، احتجاج کر رہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں، مسافروں کا سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Snow Clearance Started on Sgr Leh Highway سرینگر-لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سخت سردی اور بیت الخلاء و پینے کے صاف پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب بھی انہیں سخت اذیتوں سے گزرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیوں میں لوڈ کیا ہوا سامان خاص کر اشیاء خورد و نوش خراب ہو رہے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ خطہ لداخ خاص کر کرگل میں رہائش پذیر لوگوں کے لیے سرینگر لیہہ شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس خطے کے باشندوں کے لئے یہ شاہراہ شہہ رگ کی مانند ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2023, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.