ETV Bharat / state

کنگن: آگ کی واردات میں مکان خاکستر

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:55 PM IST

ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں  آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان اور اس میں موجود مال و اسباب خاکستر ہو گئے۔

کنگن: آگ کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پرنگ، کنگن علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا، وہیں مکان میں موجود بیشتر مال و اسباب بھی خاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کنگن کے پرنگ، ڈمپنگ پارک کے قریب رہائش پذیر غلام محمد لون ولد محمد منور لون کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جلد ہی موقع پر پہنچے تاہم تنگ راستے کے سبب فائر بریگیڈ کی گاڑی متاثرہ مکان تک جلد نہ پہنچ سکی جس کے سبب مکان اور اس میں موجود مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

آگ کی واردات میں گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مقامی باشندوں اور متاثرین کے مطابق آگ کے سبب لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئیں۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر میں موسم خوشگوار

پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.