گاندربل: شری امر ناتھ یاترا جون 30 سے شروع ہونے والی ہے اور 11 آگست کو ختم ہوگی۔ یاترا کا رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ہوا ہے۔ عقیدت مند شرائن بورڈ کے موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعہ بھی آن لائن اندراج کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے بہت سارے اقدامات کر رہی ہے۔ Amarnath Yatra 2022 Preparations
ان دنوں پہلگام اور بال تل کے بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا کے راستوں پر کا کام جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے دونوں ٹریکس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مزدور آج کل فٹ پاتھوں کی مرمت کرنے اور فلور ٹائلس لگانے میں مصروف ہیں، تاکہ یاتریوں کو دوران سفر کوئی تکلف نہ ہو۔ مقامی لوگ کو امید ہے کہ اس سال بڑی تعداد میں عیقدیت مند پہنچیں گے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان دنوں انتظامیہ کی جانب سے یاترا کے راستوں پر مرمت کا کام جاری ہے۔Pahalgam & Baltal Base Camp
اس برس تین سال کے وقفے کے بعد یاترا پر آنے والے یاتریوں کی تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔ سرکار نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس سال تقریباً آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کی امید ہے۔ پہلگام اور بالتل کے مزدوروں، اور گھوڑے والوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اس بار ان کی اچھی کمائی ہوگی۔
اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ امرناتھ گپھا تک راستے کو ٹھیک کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال تل سے گپھا تک تقربیاً چھ چھوٹے چھوٹے لکڑی کے پل ہیں، لیکن متعلقہ محکمہ اس سال ان پلوں کو اسٹیل کا بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ یاترا کے راستے پر قبل از وقت کام مکمل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 270 کی منسوخی سے قبل انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کو بیچ میں ہی بند کر دیا تھا، وہیں کورونا وبا کی وجہ سے سنہ 2020-21 میں یاترا منعقد نہ ہوئی۔
مزید پڑھیں: