اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت ایجاز بٹ اور سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی ساحل راشد مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے بے روزگار نوجوانوں میں مرکزی سرپرستی میں خود روزگار اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ وہ معاشی خوشحالی کے لئے اپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹ تشکیل دے سکیں۔
مزید پڑھیں: بارہویں جماعت میں مومنہ نے ٹاپ کیا
'انٹرپرینیور شپ' کے ذریعہ نوجوان ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ' بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ذریعہ شروع کردہ خود روزگار اسکیم کے بارے میں جان کر ایسے روزگار میلوں سے فائدہ اٹھائیں۔ روزگار میلے میں میگا ایونٹ میں جموں و کشمیر کے باہر سے بہت سی کمپنیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔