گاندربل: گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے آئی کیو اے سی (IQAC) نے کالج کے کانفرنس ہال میں قدیم طلباء کو مدعو کر کے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز کالج ترانہ سے ہوا جس کے بعد پرنسپل کی جانب سے ڈاکٹر عبدالواحد شاہ (ایچ او ڈی زولوجی) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ رسمی خطبہ استقبالیہ کے بعد ڈاکٹر شیخ تنویر الاسلام (کوآرڈینیٹر IQAC) نے ppt کے ذریعے حالیہ برسوں کے دوران کالج کی ترقی، کامیابیوں کا ایک خاکہ پیش کیا۔ Ganderbal GDC Alumni meet
بعد ازاں حاضرین کے لیے ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ثقافتی پروگرام کے بعد کالج کے سابق طالب علموں نے کالج کے عروج تک پہنچنے کے سفر اور طلبہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے۔ سابق طلباء کے اجلاس میں تقریباً 15 سابق طلباء نے شرکت کی اور ایک مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جس میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
- کالج کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے کالج میں سابق طلباء کے باقاعدہ اجلاس کے لیے ایک مقررہ کیلنڈر کی ترتیب۔
- CUK گرین کیمپس کو تلہ مولہ میں اس کے نامزد کیمپس میں منتقل کرنے کے لیے کام کرنا، تاکہ اپنی زمین کالج کو واپس دستیاب ہو سکے۔
- کالج کے طلباء کے لیے ملحقہ کھیل کے میدان،جو اسپورٹس کونسل کے کنٹرول میں ہے، تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کرنا۔
مزید پڑھیں: Cyber Security Awareness: گاندربل میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی ریلی