ETV Bharat / state

گاندربل: سونا مرگ، زوجیلا میں برفباری - درجہ حرارت میں کافی کمی

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادیٔ کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں رات دیر گئے برفباری ہوئی۔

سونا مرگ، زوجیلا میں برفباری
سونا مرگ، زوجیلا میں برفباری
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 2:14 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونا مرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی، سونا مرگ کے بالائی علاقوں - بال تل، زوجیلا، کیپٹن موڑ، زیرو پوائنٹ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری درج کی گئی۔

گاندربل: سونا مرگ، زوجیلا میں برفباری

برفباری کے ساتھ ہی وادیٔ کشمیر میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے، لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سمیت مغل شاہراہ پر بھی برفباری ہوئی تھی۔

ادھر محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بعد دوپہر موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.