ETV Bharat / state

گاندربل: کھیتوں کی سینچائی کے لیے پانی کا انتظام کیے جانے کا مطالبہ - زمین بنجر

ضلع گاندربل کے واحد پورہ علاقے سے وابستہ کسانوں نے کھیتوں تک فوری طور پانی پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 5:04 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے واحد پورہ اور اس سے متصل علاقوں کے کسانوں نے محکمہ آبپاشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے کے پتل باغ کی نہر کی مرمت نہ کیے جانے کے سبب کسان سینچائی کے لیے پانی سے محروم ہونے کے باعث کافی پریشان ہیں۔

ڈی ڈی سی چیرپرسن گاندربل نزہت اشفاق نے ضلع کے واتل باغ علاقے سے گزر رہی نہر اور اریگیشن محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

گاندربل: کھیتوں کی سینچائی کے لیے پانی کا انتظام کیے جانے کا مطالبہ

نہر کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے آب پاشی چینل کی خستہ حالت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئروں کو چینل کی فوری مرمت کرکے کھیتوں تک پانی پہنچانے کے لیے فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے متعلقہ افسران پر نہر کو صاف کرنے پر زور دیا کہ تاکہ واحد پورہ کے کھیتوں تک پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو چاہیے کی کہ وہ اپنے مزدوروں اور مشینری کو تیاری کی حالت میں رکھیں، تاکہ مقررہ وقت سے پہلے کھیتوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار، تحصیلدار لار، ایگزن ایریگیشن، ڈسٹرکٹ آفیسر جیولوجی اینڈ مائیننگ سمیت دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

سابق ایم ایل اے گاندربل نے متعلقہ افسران پر کسانوں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کھیتوں تک پانی پہچانے کے لیے پختہ انتظامات نہیں کیے گئے تو عنقریب زمین بنجر ہو جائے گی۔‘‘

مقامی کسانوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ جات اور ضلع انتظامیہ سے نہر کو صاف کرنے اور اس کی مرمت کی جانے کا مطالبہ کیا تاکہ کسانوں کو وقت پر سینچائی کے لیے پانی مہیا ہو سکے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن و دیگر افسران نے کسانوں کے مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.