ETV Bharat / state

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ونٹر سپورٹس کا آغاز - ونٹر فسٹیول

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تاریخ میں پہلی بار فیسٹیول منایا جا رہا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت نے پہلے سے ہی تمام تر انتظامات پورے کر دیے تھے۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ونٹر سپورٹس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:31 PM IST

ضلع انتظامیہ نے دو روز قبل ہی ایک بیان میں تمام سیاحوں اور عام شہریوں کو اس ونٹر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔

اگرچہ جموں کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر ہر سال کئی فیسٹیول اور طرح طرح کے سیاحتی پروگرام منائے جاتے ہیں۔ تاہم سونہ مرگ کی تاریخ میں اس طرح کا پہلا فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ونٹر سپورٹس کا انعقاد

علاقے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ سونہ مرگ سیاحتی اعتبار سے ایک اہم درجہ رکھتا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت نے بھی سونہ مرگ کو نظر انداز کیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک کی کئی شوٹنگ یہاں ہوئی ہے۔ تاہم سونہ مرگ سرے سے ہی نظر انداز رہا ہے۔

سیاست سے بھی کئی بڑے لیڈران نے ان حسین وادیوں کا رخ کیا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی بھی سونہ مرگ کی حسین وادیوں سے لطف اندوز ہوئی ہیں۔ ادھر علاقے کے لوگ خصوصاً سیاحت سے وابستہ لوگ انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اس فیصلے پر خوش نظر آ رہے ہیں۔

جب ہم نے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم ڈی سی گاندربل شفقت اقبال اور ڈائریکٹر ٹورزم جی این اتو کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا روزگار ٹورزم پر ہے ٹورزم کو زیادہ سے زیادہ بڑھاوا دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.