لارسن اور اس کے ملحقہ دیگر علاقوں کے درجنوں اراضی مالکان نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور 2014 میں لی گئی زمین کا کام جاری رکھے جس کے لئے متعدد کنال اراضی حاصل کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے 2014 میں ایک سروے کیا گیا تھا اور اس کے نیچے آنے والی زمین کو نشان زد اور حاصل کیا گیا تھا، تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ حکام نے اسے تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ اس منصوبے کے تحت منظوری کے لئے ایک اور سروے کر رہے ہیں۔ جو ہماری بہت بڑی زرعی ارآضی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اراضی ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔ اراضی کے مالکان نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ رنگ روڈ کی منظوری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ایک متبادل 60 کلومیٹر سڑک کا راستہ بیرونی پام پور شاہراہ کو مانیگام، گاندربل کے راستے واتھورا، چڈورا-بڈگام، صیبوغ اور ناربل، سنبل، لار اور گاندربل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے تاریخی کھیل کو فروغ دینے والا نوجوان
پلوامہ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے اضلاع میں سیکڑوں کنال زرعی اراضی حاصل کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں گیلندر سے سنبل پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے میں سنبل منیگم (گاندربل) روڈ پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔