گاندربل:وسطی ضلع گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ نے معمر شہری جس کی شناخت غلام نبی ڈار کے بطور ہوئی ہے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اورا س کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ۔
مزید پڑھیں: Black Bear captured in Tral چڑی بگ ترال میں اودھم مچانے والے ریچھ کو محکمہ جنگلات نے قابو کیا
یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں داخل ہونے کے واقعات میں اضافہ کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ رواں برس ریچھ اور تیندوے کے حملوں میں وادی کشمیر کے طول و ارض میں اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
بتادیں کہ سرینگر کے پوکھری بل بادام واری میں گزشتہ روز پاگل کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا۔بتادیں کہ پچھلے کئی روز سے اس علاقے میں جنگلی جانور کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے شکایت کی ہےاطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پوکھر ی بل بادام واری علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پاگل کتے نے چار افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔