گاندربل: ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ نے سونمرگ میں جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے زیر اہتمام 5 روزہ ریاستی سطح کے کیمپ کا افتتاح کیا۔ جموں و کشمیر کے 12 اضلاع سے تقریباً300 طلبہ اس 5 روزہ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد ثقافتی تبادلے، قومی یکجہتی، خود اعتمادی، مہارت کی نشوونما اور مجموعی ذہنی، جسمانی طاقت کا مشاہدہ کرنا ہے۔ یوتھ ہوسٹل سونمرگ کے احاطے میں اس دوران ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی اور دیگر معززین نے استقبالیہ گیت، ڈوگری لوک گیت، کشمیری روف اور دیگر سرگرمیوں کو دیکھا اور خوب سراہا۔ Ganderbal Inaugurates 5 days JKBS&G Programme
اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے جموں وکشمیر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے مشن کی مضبوطی میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی سی نے تمام اضلاع کے تمام اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : Ganderal Mushroom Grower Girl ایوارڈ یافتہ کامیاب مشروم کاشت کار "عربا شفیق صدیقی "