ETV Bharat / state

Legal Awareness Program گاندر بل میں خواتین کے لئے قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد - جموں و کشمیر خبر

بڈگام میں خواتین سے متعلق حقوق اور قوانین کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی اورنیشنل کمیشن فار ویمن کے اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد
قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 4:54 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پین انڈیا پروگرام کے ایک کڑی کے طورپر نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی اورنیشنل کمیشن فار ویمن کے اشتراک سے 4 مارچ سے 11 مارچ تک فوجداری قانون،مزدورں سے متعلق قانون ،خواتین سے متعلق قانون سمیت دیگر قانونی پہلوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پرورگام کا انعقاد کیا گیاہے۔ یہ پروگرام رتیش کمار دوبے چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل اور نصرت علی حقاق سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام کے انعقاد کا مقصدخواتین سے متعلق مختلف قوانین کی جانکاری اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا، تاکہ خواتین کو ان کے مسائل/شکایات کے ازالے کے لئے وضع کردہ اصول ضوابط اور متعلقہ نظام سے کما حقہ واقف ہوسکے۔ شرکا کو ہندوستانی قانونی نظام، قانون کے تحت بنیادی حقوق،خاندانی اور املاک کے قانون، اور فوجداری قوانین کے ساتھ ساتھ گھریلو تشدد ایکٹ، اور کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ شرکا کو شادی کے قانون، علیحدگی، طلاق، گود لینے، خاندانی قوانین، جائیداد اور جانشینی کے حق، سرپرستی، غیر شادی شدہ ماں اور اپنے بچوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایڈوکیٹ عاصمہ خالق نے کہا کہ زچگی عورت کی زندگی میں ایک بہت ہی خاص تجربہ ہے۔ ایک عورت کو اپنی ملازمت اور اپنی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں فکر کیے بغیر اپنے بچے کو وقت دینا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک عورت حمل کے دوران زچگی سے متعلق وضع کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Women Empowerment Awareness:قانونی بیداری کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.