ETV Bharat / state

Beacon Machinery on Job Clearing Snow بالتل میں بیکن کا عملہ برف ہٹانے میں مصروف - امرناتھ گپھا تک برف صاف کرنے کی ہدایت

ضلع گاندربل کے بالتل میں امرناتھ گپھا کی طرف جانے والے راستے سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے، بیکن کا عملہ دو میل تک پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 11:23 AM IST

بالتل میں بیکن کا عملہ برف ہٹانے میں مصروف

گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، جموں و کشمیر کے حکام نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کو ضلع گاندربل کے بالتل سائیڈ سے امرناتھ گپھا تک برف صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاترا عام طور پر جون یا جولائی میں شروع ہوتی ہے۔ گاندربل ضلع کے بالتل سے امرناتھ گپھا تک روایتی 14 کلومیٹر لمبی سڑک ہے، جو کہ کافی تنگ ہے اور خطروں سے بھرا ٹریک ہے، جب کہ سب کچھ موسمی حالات پر منحصر ہے۔ نامہ نگار کے مطابق برف صاف کرنے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گپھا کی طرف جانے والے راستے پر کام پر معمور کیا گیا ہے۔ فی الحال مزدور کام کرتے ہوئے دو میل تک پہنچ گئے ہیں۔

امرناتھ یاترا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی کشمیر نے سرکار کے کہنے پر اس ٹریک پر اپنا کام کرنا بند کیا ہے اور اب سارا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن 122 روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے کنٹرول میں ہے۔ اس سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم برف ہٹانے کا کام کر رہے ہیں اس کے بعد ہم 14 کلومیٹر یاترا ٹریک پر 12 سے 14 فٹ تک چوڑائی کا کام کریں گے اس طرح یاتریوں اور دیگر ملازمین جو یاترا کے دوران ڈیوٹی کرتے ہیں ان کے لیے سڑک محفوظ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ ہم یاترا ٹریک کو کشادہ کر سکیں، کیونکہ گزشتہ سال پسیاں گرنے اور گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ یہ راستہ گپھا تک چوڑا بنایا جائے تاکہ گپھا تک ایمبولینس اور مشینری بھی پہنچ سکے اور یاتریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.