وادیٔ کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں میں مشغول رکھنے اور کھلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں فوج کی آسام رائفلز نے ووسن، کنگن میں روڑ ریس کا اہتمام کیا۔
روڈ ریس میں مجموعی طور پر 93 رنرز، جن میں 35 لڑکیاں شامل ہیں، نے 5 کلومیٹر اور 2.4 کلومیٹر کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
ریس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رنرز کو فوج نے نقدی انعامات سے نوازا۔
مزید پڑھیں: گاندربل: منشیات کے خلاف مہم، بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رنرز نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کیے جانے کی خواہش ظاہر کی۔