ETV Bharat / state

کوروناوائرس کے بیچ سبز سونے کی لوٹ - kashmir

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے جنگلات میں کوروناوائرس کے بیچ سبز سونے کی لوٹ جاری ہے۔

junglesmugglers
کوروناوائرس کے بیچ سبز سونے کی لوٹ
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 3:01 PM IST

لاک ڈائون کے پیش نظر جموں و کشمیر کی بیشتر آبادی گھروں میں ہی قید ہے وہیں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں اسمگلرز اس وبائی بیماری کا فائدہ اٹھا کر جنگلوں کی صفائی کرنے میں مشغول ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ’’سمگلر ان دنوں جنگلوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی میں لگے ہوئے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔‘‘

کوروناوائرس کے بیچ سبز سونے کی لوٹ

انکا کہنا تھا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے جنگلات کا بے تحاشہ صفایا ہو رہا ہے جس کو روکنا ناگزیر ہے۔

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات کرتے ہوئے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری کا کہنا ہے کہ پچھلے تقریباً ڈھائی مہینوں سے جہاں عام زندگی متاثر ہے وہیں جنگلات کی حفاظت پر مامور اہلکار بھی ڈیوٹی سے غائب ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اس غفلت شعاری کا فائدہ اٹھا رہے جنگل اسمگلر اب دن دہاڑے لکڑی چرا کر جنگلات کا صفایا کر رہے ہیں۔

نمائندے کے مطابق ضلع کے کمپارٹمنٹ نمبر 36 37 میں سبز سونے کی لوٹ جاری ہے اور محکمے کے اہلکار ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرکے اپنا پلو جھاڑ رہے ہیں۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمگلروں اور محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت کے بغیر اتنے اعلیٰ پیمانے پر سبز سونے کی لوٹ ممکن نہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب بھی محکمہ پر اعتراض کیا جاتا ہے تو اعلیٰ افسران کسی چھوٹے ملازم کو معطل کرکے اپنے آپ کو بے گناہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چند دن قبل بھی کچھ ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا جب دو نئے ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔‘‘

علاقے کے باشندوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اصل قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے ایک مثال قائم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.