ETV Bharat / state

Militant Associates Arrested in Ganderbal: گاندربل میں عسکریت پسندوں کے تین معاون اسلحہ سمیت گرفتار - رفتار شدگان کی شناخت

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Three militant associates arrested in Ganderbal

گاندربل میں اسلحہ  سمیت تین عسکریت معاون گرفتار

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 2:11 PM IST

Updated : Jan 29, 2022, 2:39 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں عسکریت پسند کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کر کے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کے تین معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Three Militant Associates of TRF

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندربل پولیس نے فوج کی 24 آر آر اور سی آر پی ایف کی 115 بٹالین کے ہمراہ ضلع کے شہامہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ Arms and Ammunition Recovered

ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکن براری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنائی ساکن زائی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔ Naka Checking in Shuhama Area

انہوں بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کی تحویل سے دو چینی ساخت کے پستول، تین پستول میگزین، پندرہ گولیاں، دو گرینیڈ اور تین موبائل فون بر آمد کئے گئے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار شدگان نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے اپنی وابستگی ظاہر کی۔ Militant Associates Arrested in Ganderbal

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Last Updated : Jan 29, 2022, 2:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.