ETV Bharat / state

Azad in Doda نچلی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا نظریہ اور ایجنڈا، غلام نبی آزاد

ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ پارٹی میں صرف وہی لوگ رہیں گے اور ترقی کریں گے جو عہدوں کی خواہش کے بجائے نچلی سطح پر کام کرتے ہیں۔

welfare-of-people-at-the-grassroot-level-is-our-ideology-and-agenda-azad
نچلی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا نظریہ اور ایجنڈا، غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 9:54 PM IST

ڈوڈہ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ ڈی پی اے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی اور یہ واحد پارٹی ہے جس کے پاس جموں و کشمیر کی ترقی کا واضح روڈ میپ ہے۔

  • The people of Bulandpur, Doda have made it clear today that they stand with Ghulam Nabi Azad for his integrity, honesty & pro people policies. People have realised that some so-called leaders are trampling over their rights and try to make personal gains. Only DPAP shall prevail! pic.twitter.com/7yQ2NEPNL7

    — DPAP (@DPAP_office) August 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وادی چناب کے دورہ کے تیسرے دن ڈوڈہ ضلع کے اسار علاقے میں بلند پورہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ اسمارٹ میٹروں، راشن کی کٹوتی، زمینوں کی بے دخلی، بجلی اور پینے کے پانی کے مسائل ہوں، ڈی پی اے پی کا صرف ایک ایجنڈا ہے جو جموں و کشمیر کے عام لوگوں کی تمام شکایات کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہے۔

لوگوں کو وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے اڑھائی سال کے دور کی یاد دلاتے ہوئے آزاد نے وادی چناب کے باشندوں کو یقین دلایا کہ ڈی پی اے پی کا مطلب جموں و کشمیر میں عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا ”جو چیز ہمیں (DPAP) کو مختلف بناتی ہے وہ ہمارا نظریہ اور ترقی کا ایجنڈا بغیر کسی تعصب اور مذہب اور علاقے کے ہے۔

پارٹی کارکنوں میں نظم و ضبط اور لگن پر زور دیتے ہوئے آزاد نے ان پر واضح کیا کہ ڈی پی اے پی میں صرف وہی لوگ رہیں گے اور ترقی کریں گے جو عہدوں کی خواہش کے بجائے نچلی سطح پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا”"DPAP کا ایک مقصد ہے جو کہ نچلی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، بے حس رہنماوں اور کارکنوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے سیاسی میدان میں احتساب ہمارے وجود کا نچوڑ ہے“۔

مزید پڑھیں: Article 370 Abrogation دفعہ 370 کی منسوخی کی مخالفت کرنے والے تاریخ سے ناواقف: غلام نبی آزاد

زمین، ملازمتوں، وسائل پر حقوق دینے پر زور دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ڈی پی اے پی منتخب ہوئی تو یہ یقینی بنائے گا کہ جموں و کشمیر کے باشندوں کو ان کے بنیادی حقوق ملیں گے، جو انہیں بہت عزیز ہیں، ان اہم فیصلوں کو واپس لے کرلوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا“۔

انہوں نے کہا ”خشکی سے گھرا ہوا مقام اور سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے پاس روزگار کے مواقع نہیں ہیں، جب کہ لوگ 33 سال کی دہشت گردی کے دوران تشدد کا نشانہ بنے، معیشت کو بھی بری طرح سے نقصان اٹھانا پڑا جس سے روزی روٹی کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا“۔اجتماع سے ڈی پی اے پی کے دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.