جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک ویگانار کار سڑک حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ نتیجہ میں خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا اور ایک ابھی لاپتہ بتایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 'اتوار کے روز شام قریب پانچ بجے ڈوڈہ سے پنشائی کی طرف جا رہی ایک ویگانار کار زیر نمبر DL9CP-9813 بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع پُل سے کشتواڑ کی جانب دو سو میٹر کی دوری پر حادثہ کا شکار ہوئی اور دریائے چناب میں جاگری۔
گاڑی میں ڈوڈہ سے ایک ہی شخص یعنی ڈرائیور سوار تھا اور جموں سے واپسی پر پُل ڈوڈہ کے پنشائی سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی گاڑی پر سوار ہوئے اور چند مٹر کی دوری پر کار حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی افراد کے علاوہ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ کاروائی شروع کر دی۔ حادثہ میں ایک شخص دریائے چناب کے کنارے پایا گیا۔ جس کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ کے ساتھ ساتھ خصوصی حیثیت بھی بحال کی جائے: محبوبہ مفتی
ریسکیو ٹیم نے دریائے چناب کے پانی سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی جبکہ گاڑی چلانے والا ارشاد احمد ابھی تک دریائے چناب میں لا پتہ ہے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت وکیلا دیوی زوجہ لیکھ راج سکنہ پنشائی ڈوڈہ، وہیں زخمی شخص شناخت لیکھ راج ساکنہ پنشائی ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج ہیں۔