ETV Bharat / state

ایس ایس بی سات بٹالین کھلینی ڈوڈہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد - بھاری قیمت کی مفت ادویات تقسیم

شاسستر سیما بل (ایس ایس بی) سات بٹالین کھلینی ڈوڈہ کی طرف سے مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے یہاں کھلینی ہائر سکینڈری اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

ایس ایس بی سات بٹالین کھلینی ڈوڈہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:34 PM IST

اس طبی کیمپ میں کھلینی کے گرد و نواح علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں بوڑھے بچّے اور نوجوانوں نے شرکت کی اور وہاں موجود ڈاکٹروں نے اُن کا طبی معائنہ کرکے مختلف امراض کی ادویات لینے کا مشورہ دیا۔

ایس ایس بی سات بٹالین کھلینی ڈوڈہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

ایس ایس بی کی جانب سے مریضوں میں بھاری قیمت کی مفت ادویات تقسیم کی گئی، ایس ایس بی کے ایک آفیسر ڈاکٹر برجیش کمار نے بتایا کہ' ایس ایس بی سات بٹالین کھلینی نے سول ایکشن پروگرام کے تحت اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تھا جو مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقتًا فوقتًا منظم کیے جارہے ہیں۔

ایس ایس بی کے ڈاکٹر برجیش کمار اور گورنمنٹ ٹراما سنٹر میں تعینات ڈاکٹر فہیم وانی نے اس کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران تمام ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ اجے کمار کمانڈنٹ ایس ایس بی سات بٹالین کی ہدایات اور جگدیش رام بھٹ اسسٹنٹ کمانڈنٹ، ایس ایس بی کھلینی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

ڈاکٹر برجیش جگدیش بھٹ نے میڈیا سے بتایا کہ' اُن کی بٹالین ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے مقامی لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ بہتر خدمات انجام دینے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ نیز یہ بھی کہا کہ' ایس ایس بی نے غریب، بوڑھے اور بیمار مقامی لوگوں کے مفاد کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

پروگرام کے دوران مقامی معززین کی بھاری تعداد وہاں موجود تھی۔ ایس ایس بی کی اس طرح کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے محکمہ صحت ڈوڈہ کے منتظمین نے بتایا کہ' مقامی غریب عوام کی مدد کے لئے ایس ایس بی بٹالین ایسے پروگراموں کے انعقاد کے لئے ہمیشہ صف اوّل میں رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں اضافہ

مقامی لوگوں نے متعلقین کا شکریہ ادا کیا اور ایس ایس بی سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ ایسی مہنگی دوائیں وہ خرید نہیں پاتے ہیں اور ناہی سرکاری ہسپتالوں میں اُن کو ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔یہ غریب عوام کی خوش نصیبی ہے کہ اُن کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیت فراہم کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.