ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بھاگواہ سڑک حادثہ میں ہیلتھ ورکر ہلاک - زخمیوں کی شناخت

ضلع ڈوڈہ کی دیسہ کپرن سڑک پر ایک ماروتی کار سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، جبکہ کمسن بچّے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

One killed three injured in Bhagwah Road Accident
ڈوڈہ: بھاگواہ سڑک حادثہ میں ہیلتھ ورکر ہلاک، کمسن بچّے سمیت تین افراد زخمی
author img

By

Published : May 4, 2021, 2:20 PM IST

ضلع ڈوڈہ کی دیسہ کپرن سڑک پر ایک ماروتی کار سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، جبکہ کمسن بچّے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ڈوڈہ: بھاگواہ سڑک حادثہ میں ہیلتھ ورکر ہلاک

تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ آج صبح دس بجے کے قریب پیش آیا جب ایک ماروتی کار زیر نمبر، JK17-1200 ڈوڈہ سے بھاگواہ کی طرف جا رہی تھی ۔جب گاڑی چاپناڑی کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور کمسن بچّے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے شخص محکمہ صحت میں ملازم تھا اور ڈیوٹی کے لئے عوامی طبی مراکز بھاگواہ جا رہا تھا ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ، ابابیل کے رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت لسہ محمد ولد منّور شیخ عمر 50 برس سکنہ اکرم آباد ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے ۔جبکہ زخمیوں کی شناخت شافیہ بیگم زوجہ حمایت اللہ، عمر 25 برس سکنہ کاستی گڑھ، کمسن بچّہ، عامر حسین ولد پرویز احمد عمر 8 برس سکنہ بھاگواہ کے طور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.