ETV Bharat / state

'تنظیم نو قانون 2019 سے جموں و کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا'

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:21 PM IST

خطہ چناب سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنظیم نو قانون 2019 کی مخالفت کی اور کہا کہ اس قانون سے جموں و کشمیر کے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

’تنظیم نو قانون 2019سے جموں و کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا‘

ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن کے مطابق مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں پسماندہ اور ریزرو کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ نہیں۔

جموں و کشمیر کے خطہ چناب میں سماج کے پسماندہ طبقوں کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم، چناب ویلی ریزرو کیٹیگری امپاورمنٹ الائنس کے صدر جو گیندر سنگھ رائے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے مسلسل ریزرو کیٹیگری کے لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں، لیکن 'تاحال حکومت مکمل طور سماج کے اس پسماندہ طبقہ کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔'

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں پسماندہ طبقے کے لوگوں کو آئین ہند کے تحت ملنے والے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ’’سال 2019 سے قبل مرکزی حکومت دفعہ 370 کو تمام مرکزی قوانین کو یہاں نافذ کرنے میں بڑی رکاوٹ قرار دے رہی تھی۔ تاہم جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد عوام کو سبز باغ دکھائے گئے مگر زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں بدلا۔‘‘

انہوں نے بھاجپا سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’سرکار جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو چند لوگوں کے لیے ہی فائدہ مند بتا کر ہمیشہ اسکی مخالفت کرتی آئی ہے، تاہم تنظیم نو قانون2019اور دفعہ 370کی منسوخی کے اتنے عرصے بعد بھی یہاں کی عوام خصوصا پسماندہ طبقے کے لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا، اور حالات جوں کے توں ہیں۔‘‘

سماجی کارکن نے مزید کہا کہ گزشتہ قریب دو سال یہاں حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں اور ’’خطہ میں بد امنی، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تمام تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔‘‘

دریں اثناء انہوں نے مرکزی سرکار کی پالیسیوں خصوصا نئے زرعی قوانین کو عوام کش قرار دیتے ہوئے دھرنے اور احتجاج پر بیٹھے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے انکی تعریف کی۔

جوگندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان پوری دنیا میں سب سے بڑے جمہوری ملک ہے لیکن ’’موجودہ وقت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اُس سے جمہوری ڈھانچہ کمزور ہو رہا ہے اور یہ آنے والے وقت میں مذہب، ذات پات اور فرقہ پرستی کو جنم دے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.