ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ہتھیار سمیت عسکریت پسند گرفتار - kashmir latest news

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کے روز سلامتی دستوں نے حصار بندی اور تلاشی مہم کے دوران ایک عسکریت پسند کو بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

ڈوڈہ میں ہتھیار سمیت عسکریت پسند گرفتار
ڈوڈہ میں ہتھیار سمیت عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 10:57 PM IST

جموں زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یہاں اس مہم کے بارے میں تفصیلی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسند کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج، جموں و کشمیر کے خصوصی ٹیم، ایس ایس بی اور سی آر پی ایف نے ضلع ڈوڈا کے بکھیریان گاؤں میں حصار بندی اور تلاشی مہم شروع کی۔

سلامتی دستوں نے مہم کے دوران گاؤں میں غلام احمد نامی ایک شخص کے گھر کی تلاشی لی اور اس کے بیٹے فردوس احمد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے گھر سے تین چینی پستول، پانچ میگزین، 15 راؤنڈ گولیاں اور ایک سائیلنسر برآمد کیا گیا۔ فردوس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.