تفصیلات کے مطابق کورونا مثبت معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے کے بعد گذشتہ روز انتظامیہ نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے چند علاقوں سمیت گندو کے گاواڑی گاؤں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنا کا اعلان کیا ہے۔
ڈوڈہ قصبہ کے تحت آنے والے چیف میڈیکل آفس، اسپتال روڈ، محلہ توندوا، خان پلازہ روڈ تا نیو بس اسٹینڈ کو کنٹینمنٹ زون میں ڈالا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے تین یا اس سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور سڑکوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں معمول کی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں، جبکہ روز مرہ کی سہولیات فراہم کرنے والی دکانیں کھلی ہیں۔
ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ کورونا مثبت معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔کنٹینمنٹ زون اس صورت میں وجود میں آتا ہے جب کسی علاقہ میں پندرہ معاملات سامنے آتے ہیں۔ اُنہوں نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی.