ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بلاک عسر میں کسان مزدور یونین کا اجلاس - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ضلع ڈوڈہ کی حدود میں تعمیر شدہ قومی شاہراہ پر ’سُدھما دیو کھلینی ٹنل‘ کا کام شروع ہونے والا ہے، جس کے لیے کسان اینڈ مزدور یونین نے انتظامیہ سے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kisaan Mazdoor Union hold meeting in Block Assar
ڈوڈہ: بلاک عسر میں کسان مزدور یونین کا اجلاس
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 3:58 PM IST

جموں وکشمیر، ضلع ڈوڈہ کے عسر بلاک میں کسان اینڈ مزدور یونین کا اجلاس یونین کے صدر کرتار سنگھ کی صدارت میں منعقد کیا گیا، جس میں علاقہ کے دور دراز گاؤں سے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی۔

ڈوڈہ: بلاک عسر میں کسان مزدور یونین کا اجلاس

یونین کے صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلینی میں ٹنل کا تعمیری کام شروع ہونے والا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس تعمیری کام میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ہماری جدو جہد مسلسل جاری رہے گی، اسی لیے بے روزگار نوجوانوں کا اندراج کیا جا رہا ہے، لیکن کچھ لوگ مجھ پر رشوت خوری کا بے بنیاد الزام عائد کر رہے ہیں اس کے علاوہ اب سیاسی مداخلت کی جا رہی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو گروپوں میں تقسیم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایہ یونین سنہ 2005 سے رجسٹرڈ ہے اور انھوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے جو عوام کو غلط راہ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

در اصل ضلع ڈوڈہ کی حدود میں تعمیر شدہ قومی شاہراہ پر سُدھما دیو کھلینی ٹنل کا کام شروع ہونے والا ہے، جس کے لیے تمام یونین کے افراد مقامی نوجوانوں کو ہی روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف یونین کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے درمیان یونین کے متعلق کشمکش پیدا ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.