ڈی ڈی سی ڈوڈہ DDC Doda وکاس شرما نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی اور پروفیسر زیڈ اے ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر اعجاز احمد وانی صدر شعبہ زولوجی نے کیا۔
جموں ڈویژن کے کالجوں میں نیشنل اسکل کونسل آف انڈیا National Skills Council of India سے اسکل کورس سرٹیفکیٹ Skill Course Certificate حاصل کرنے والے پہلے بیچ کے طور پر تقریباً 50 طلبا کو سرٹیفکیٹس دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Certificate Distribution Ceremony: دارالعلوم غوثیہ للبنات میں تقسیم اسناد تقریب
مہمان خصوصی نے اپنے صدارتی خطاب میں شعبہ حیوانیات کو اس شاندار کانووکیشن/سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب Certificate Distribution ceremony کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، خاص طور پر اس وقت جب کہ حال ہی میں نئی قومی تعلیمی پالیسی National Education Policy کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ معاشرے اور قومی معیشت کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہنر مندی کی ترقی پر توجہ دی جا سکے۔