گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ Government Medical College Dodaمیں زیر تعلیم سینئر سیکنڈ ایئر کے طلبہ نے MBBS 2021 کے نئے طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ Fresher’s Day Celebrated at GMC Dodaتقریب کے دوران طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرامز سے حاضرین کو محظوظ کیا وہیں اس موقع پر سیول انتظامیہ سمیت میڈیکل کالج کے اساتذہ نے طلبہ کو قیمتی پند و نصائح سے نوازا۔
منتظمین کے مطابق فریشزر ڈے کے انعقاد کا اصل مقصد طلبہ اور اساتذہ کے مابین سازگار ماحول استوار کرنا ہے جو مستقبل میں ہمیشہ ان کے کام آتا ہے۔ پُرجوش مسکراہٹوں اور کھلتے ہوئے ذہنوں کے ساتھ طلبہ نے فریشزرز ڈے میں شرکت کی۔ Fresher’s Day Celebrated at GMC Dodaاس موقع پر اعزازی نشست کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں جی ایم سی ڈوڈہ کے پرنسپل ڈاکٹر نور علی، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر روی بھارتی سمیت ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بھی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
طلبہ نے فریشرز ڈے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’گزشتہ دو برسوں کے دوران لاک ڈائون کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی وہیں اس طرح کی تقاریب بھی منعقد نہ ہو سکیں۔‘‘ Fresher’s Day Celebrated at GMC Dodaانہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقاریب طلبہ کے لیے انتہائی کارآمد اور مفید ثابت ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ: ایم بی بی ایس طلباء نے آل انڈیا کوٹہ کے خلاف کیا احتجاج