ڈوڈہ: ڈسٹرکٹ ڈوڈہ میں فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے ڈگری کالج ڈوڈہ میں ’ایٹ رائٹ میلہ‘ کا اہتمام کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی ڈوڈہ، طارق احمد، کی نگرانی میں منعقدہ ’ایٹ رائٹ میلہ‘ میں مدعو کیے گئے مقرری نے غذائی اجناس سے متعلق جدید تحقیقات سے روشناس کیا۔ میلہ کے دوران حاضرین سے آرگینگ غذائی اجناس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی۔Doda Eat Right Mela
ڈگری کالج ڈوڈہ میں منعقد کیے گئے میلہ کے دوران کالج طلبہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے گئے اس کے علاوہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ میلہ میں پی آر آئی ممبران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور ڈگری کالج ڈوڈہ کے پرنسپل نے شرکت کی۔ Eat Right Mela held at Degree College Doda
مزید پڑھیں: Eat Right Mela: کولگام میں ایٹ رائٹ میلہ کا انعقاد