ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مثبت معاملات کے بعد قصبہ ٹھاٹھری میں بندشیں عائد

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں بندشیں عائد کر دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس: مثبت معاملات کے بعد قصبہ ٹھاٹھری میں بندشیں عائد
کورونا وائرس: مثبت معاملات کے بعد قصبہ ٹھاٹھری میں بندشیں عائد
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 6:57 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پیر کی صُبح انتظامیہ نے ٹھاٹھری قصبہ میں اُس وقت بندشیں عائد کر دیں جب ایک مقامی دوکاندار کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ اس کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی مثبت پائے گئے ہیں جو قصبہ میں تعینات تھے۔

مارکیٹ بند ہوتے ہی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو گھروں کے اندر رہنے، سماجی دوری کا خیال رکھنے سمیت ماسک پہننے کی تلقین کی گئی۔

کورونا وائرس: مثبت معاملات کے بعد قصبہ ٹھاٹھری میں بندشیں عائد

ٹھاٹھری میں بندشوں کے نفاذ کا اعلان پولیس کی جانب سے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے کیا گیا، وہیں پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔

اس ضمن میں بی ایم او ٹھاٹھری نے بتایا کہ تینوں مثبت مریضوں کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کی طرف سے احتیاط کے طور تمام دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کی رینڈیم سپملنگ کی گئی تھی جن میں اُن تین افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی جس میں ایک دوکاندار اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عملہ نے مذکورہ افراد کے رابطہ میں آنے والوں کی تلاش جاری کر دی ہے اور وائرس کے مزید پھیلنے کے خوف سے دوبارہ بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.