ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے گونی ٹانٹنا کا دورہ کیا - جلد بجلی فراہم

ضلع ڈوڈہ میں شدید برفباری کے درمیان ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

ڈوڈہ: ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے گونی ٹانٹنا کا دورہ کیا

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 2:19 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایت پر ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے تحصیل کاہراہ کے دور افتادہ علاقوں بشمول گونی، ٹانٹنا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان علاقوں میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈوڈہ: ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے گونی ٹانٹنا کا دورہ کیا

ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے بتایا کہ دور افتادہ علاقوں میں جہاں ابھی بھی بجلی کی سہولیات میسر نہیں ہیں، ان علاقوں کو جلد از جلد بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کام سرعت کے ساتھ جاری ہے اور جنوری میں ہی ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ علاقہ جات کے رہائشیوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جے پی ڈی سی ایل اور شالکا عہدیداروں کے ساتھ مل کر ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.