ETV Bharat / state

INSPIRE Awards Exhibition in Doda ڈوڈہ میں انسپائر ایوارڈز کے تحت نمائش کا اہتمام - ڈوڈہ نمائش

ڈوڈہ میں انسپائر ایوارڈز کے تحت منعقدہ نمائش میں سو سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کی گئی جس میں سے جیوری نے 11ماڈلز کو قومی سطح کی نمائش کے لیے منتخب کیا۔

ڈوڈہ میں انسپائر ایوارڈز کے تحت نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:58 PM IST

ڈوڈہ: انسپائر ایوارڈز کے تحت ضلع سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے کا افتتاح کمیونٹی ہال، ڈوڈہ میں کیا گیا، جہاں خطہ چناب کے تینوں اضلاع کے مختلف اسکولوں یعنی رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے تیار کردہ 100 ماڈلز کی نمائش کی گئی۔ ڈی سی ڈوڈہ ویش پال مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ، سی ای او ڈوڈہ، آئی سی پرنسپل DIETڈوڈہ نے نمائش کا افتتاح کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔DC Doda Inaugurates INSPIRE Awards Exhibition

ڈوڈہ میں انسپائر ایوارڈز کے تحت نمائش کا اہتمام

نمائش کے دوران 11 ماڈلز - جن میں سے 8 ڈوڈہ سے، 2 کشتواڑ سے اور ایک ضلع رام بن سے ہے - کو جیوری نے انسپائر ایوارڈ 2022 کے تحت ریاستی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ کے لیے منتخب کیا۔ اس موقع پر SCERT جموں کے افسران بھی موجود تھے۔ Doda Ramban and Kishtwar Students participated in INSPIRE Awards Exhibition

نمائش میں شریک طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک نئی جہت عطا ہوتی ہے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر تخلیقات پر تجربہ کر سکتے ہیں۔ ادھر، سی ای او ڈوڈہ نے بھی طلبہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک طلبہ کو صوبائی، یو ٹی لیول اور بعد ازاں قومی سطح کے نمائشی مقابلوں میں بھی بھیجا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ Inspire Awards اسکیم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے تحت حکومت ہند کے نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.