ڈوڈہ انڈین آرمی کی طرف DPL Organized by Indian Army سے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقدہ ڈوڈہ پریمیئر کرکٹ لیگ پیر کے روز اختتام پذیر Doda Premier League Concluded ہوگیا۔ لیگ کا فائنل میچ گرین شاہین اور سزان ٹیم کے مابین اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کھیلا گیا۔
ٹیم سزان فاتح اور ٹیم گرین شاہین رنر اپ کے طور پر سامنے آئی۔ایس پی آپریشنز راج کمار نے دس راشٹریہ رائفلز کے کمپنی کمانڈر کے ساتھ بطور مہمان خصوصی فائنل میچ دیکھا اور فاتحین کو ٹرافی اور انعامی رقم پیش کی۔
اس کرکٹ لیگ Doda Premier League (DPL) میں ڈوڈہ کے سراج بیلٹ سے کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرمی آفیسر کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے کے دور دراز دیہاتوں کے نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ مثبت انداز میں مشغول ہوں۔
مقامی شخص عامر وانی نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ کھیل نوجوانوں میں مسابقت، نظم و ضبط اور قوت ارادی کا ایک صحت مند جذبہ بھی پیدا کرتا ہے ۔اور انہیں سخت محنت کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ کرکٹ بھی طلباء کو ذات، نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ باندھتا ہے اس طرح سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ: یوسف پٹھان خواتین کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پہنچے
علاقے کے لوگوں نے ڈوڈہ ضلع میں نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد کی سراہنا کی۔اور بتایا کہ اس قدم سے ڈوڈہ کے علاقے میں کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور طلباء کے درمیان سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔