ETV Bharat / state

ڈوڈہ: این سی امیدوار تبسم وانی نے پرچہ نازدگی داخل کیا - خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ

اس نشست پر گپکار الائنس کا کوئی اثر نہیں ہے۔ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

ڈی ڈی سی
ڈی ڈی سی
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 9:14 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے حلقہ انتخاب گھٹ سے بُدھ کے روز نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی امیدوار تبسم وانی نے نیشنل کانفرنس کے سنیئر رہنما خالد نجیب سہروردی کے ہمراہ اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس کے حامیوں نے ان کے جلسے میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے دو نشستوں، مرمت اور گندنہ میں اتحاد کیا ہے جبکہ گھٹ سے نیشنل کانفرنس نے اس نشست کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے اور کانگریس بھی یہاں سے مقابلہ کررہی ہے۔

اس نشست پر گپکار الائنس کا کوئی اثر نہیں ہے۔ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ڈی ڈی سی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اللہ کے بعد عوام پر اعتماد ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس نشست پر کامیابی حاصل کریں گی اور یہاں ترقی کے کام کو آگے بڑھائیں گی اور ان لوگوں کی دیکھ بھال کریں گی جو کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
این آئی اے نے پی ڈی پی لیڈر کو گرفتار کیا

انہوں نے کہا کہ وہ ایک خاتون ہیں اور وہ اس علاقے کی خواتین کا خاص خیال رکھیں گی جو مشکلات ہیں اُن کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کریں گی۔ تبسم وانی نے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.