ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں بی جے پی کا ڈی ڈی سی چیئرمین

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی نے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے عہدے پر جیت درج کی۔

ڈوڈہ میں بی جے پی کا ڈی ڈی سی چئیرمین
ڈوڈہ میں بی جے پی کا ڈی ڈی سی چئیرمین
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 7:11 PM IST

جموں و کشمیر میں حال ہی میں پہلی بار منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد اب مرحلہ وار مختلف اضلاع میں ضلع ترقیاتی چیئرمین کے عہدے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈوڈہ میں بی جے پی کا ڈی ڈی سی چئیرمین

اس سلسلے میں ضلع ڈوڈہ میں بھی پیر کے روز چیئرمین اور نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے ووٹنگ کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہاں منعقد تقریب کے دوران ڈوڈہ ضلع کے چودہ ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے جس میں بی جے پی نے پانچ کے مقابلے میں نو ووٹ لے کر دونوں عہدے پر جیت درج کی۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں ضلع ڈوڈہ کی چودہ نشستوں میں سے بی جے پی نے آٹھ نشستوں پر جیت درج کی تھی جبکہ کانگریس نے چار، نیشنل کانفرنس نے ایک اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی تھی۔ چیئرمین کے لیے ڈالے گئے ووٹ میں بی جے پی کے دھنہنتر سنگھ کوتوال نو ووٹ حاصل کرکے ڈوڈہ کے پہلے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوئے۔

چیئرمین شپ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھنہتر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی نے ڈوڈہ میں واضح اکثریت کے ساتھ جیت درج کی ہے اور وہ اب تمام علاقہ جات کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ تاریخی قدم جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس موقع پر بی جے پی کے سابق وزیر مملکت شکتی راج پریہار کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان نے جیت کا جشن منایا اور ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.