ETV Bharat / state

DC Doda visits GMC Doda: ڈی سی ڈوڈہ نے کیا میڈیکل کالج کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے اے ایچ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کا اچانک دورہ کرکے اسپتال میں طبی خدمات کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔ DC Doda visits GMC Doda Associate Hospital

ڈی سی ڈوڈہ نے کیا میڈیکل کالج کا اچانک دورہ

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:13 PM IST

ڈوڈہ: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈوڈہ، ویش پال مہاجن، نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ایسوسی ایٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے کام کاج اور معاون عملہ سمیت ڈاکٹروں کی دستیابی، طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ اسپتال میں بروقت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے ڈاکٹروں اور معاون عملی کی وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ DC Doda visits GMC Inspects Medical Services

ڈی سی ڈوڈہ نے کیا گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کا اچانک دورہ

ڈی سی ڈوڈہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحت کی موثر دیکھ بھال کے لیے صفائی اور حفظان صحت ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی فکر ہونی چاہئے۔ انہوں نے ہسپتال میں بچوں کے اضافی وارڈ اور تھیٹر کی تعمیر پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی نے ٹھیکہ دار اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو دو دن کے اندر کام کو مثبت انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ DC Doda visits GMC

انہوں نے گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی جہاں مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی رکاوٹ نہ آئے وہیں ایمبولینسز، ڈاکٹروں اور عملے کے لیے مخصوص جگہ کو برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی۔ ان کے ساتھ سی ایم او ڈوڈہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ اور ایڈمنسٹریشن آفیسر جی ایم سی ڈوڈہ بھی تھے۔

مزید پڑھیں: DC Ramban visits District Hospital : ڈپٹی کمشنر نے رامبن ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.