چنئی: آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو 29 سال کی شادی کے بعد طلاق لے رہے ہیں۔ ان کے وکیل نے منگل کو اس بات کی جانکاری دی۔ جوڑے کے تین بچے ہیں جن کا نام خدیجہ، رحیمہ اور امین ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، اے آر رحمان نے لکھا کہ "ہم نے تیس تک پہنچنے کی امید کی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز کا ایک نادیدہ انجام طے ہوتا ہے۔ خدا کا تخت بھی ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے کانپ سکتا ہے۔ پھر بھی، اس بکھراؤ میں، ہم معنی تلاش کرتے ہیں، گرچہ کہ ٹکڑے دوبارہ پہلے جیسے بحال نہیں ہوپاتے، اس نازک دور میں دوستوں کی مہربانی اور ہماری رازداری کا احترام کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔"
“We had hoped to reach the grand thirty, but all things, it seems, carry an unseen end. Even the throne of God might tremble at the weight of broken hearts. Yet, in this shattering, we seek meaning, though the pieces may not find their place again. To our friends, thank you for…
— A.R.Rahman (@arrahman) November 19, 2024
سائرہ بانو نے سب سے پہلے ایک بیان میں طلاق کا اعلان کیا جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جس میں جوڑے کی جانب سے ممتاز طلاق وکیل وندنا شاہ نے کہا کہ انہوں نے علیٰحدگی کا فیصلہ "اپنے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ" کے بعد کیا۔
ان کے وکیل نے مزید کہا کہ "شادی کے کئی برسوں کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیٰحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے پایا کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت دونوں میں سے کوئی بھی فریق اس دوری کو کم کرنے کے قابل محسوس نہیں کرتا۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائرہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ درد اور اذیت بھرا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ سائرہ اس مشکل گھڑی میں عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ کی درخواست کرتی ہیں، کیونکہ وہ اپنی زندگی کے اس مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔
بانو اور رحمان نے 1995 میں کی تھی شادی
ان کے بیٹے امین نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ "ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس دوران ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ آپ کی سمجھ بوجھ کے لیے آپ کا شکریہ۔" بانو اور رحمن نے بھی بیان میں کہا کہ علیحدگی کا فیصلہ "درد اور اذیت" سے ہوا ہے۔ " اور "عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ" کی درخواست ہے۔