ETV Bharat / state

Women Protest Against Liquor شراب کے خلاف جے این یو کے قریب خواتین کا احتجاج

شراب کے خلاف خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ Women protesters on liquor

شراب کے خلاف جے این یو کے قریب خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 12:10 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی ایکسائز پالیسی کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے بیر سرائے بازار میں گھوم گھوم کر کافی دیر تک مظاہرہ کیا۔ Women protest near Old JNU campus

شراب کا ٹھیکہ نہیں کھلے گا- نہیں کھلے گا، شراب کی دوکانیں بند کرو-بند کرو کی تختیاں لے کر مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس کی مخالفت جاری رکھیں گی۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بیر سرائے مارکیٹ میں کسی بھی حالت میں دکان نہیں چلنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں شراب کی دکان کھلنے سے تعلیم اور لکھنے پڑھنے کا ماحول خراب ہوگا۔ نوجوانوں میں شراب کی لت بھی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں شراب کے خلاف احتجاج

غور طلب ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے بالکل سامنے بیر سرائے مارکیٹ میں کتابوں کی زیادہ تر دکانیں ہیں۔ بیر سرائے میں مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑی تعداد میں مختلف ریاستوں کے طلباء آکر رہتے ہیں ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.