ETV Bharat / state

Women Farmers Meet Sonia Gandhi ہریانہ کی کسان خواتین نے سونیا پرینکا سے گھر پر ملاقات کی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہریانہ کے سونی پت کی خواتین کسانوں سے بات چیت کا دوسرا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کسانوں کے ایک گروپ نے سونیا گاندھی اور پرینکا سے گھر پر ملاقات کی۔ Women Farmers Meet Priyanka Gandhi

ہریانہ کی کسان خواتین نے سونیا-پرینکا سے گھر پر ملاقات کی

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 1:57 PM IST

نئی دہلی: ہریانہ کے کسان مرد وخواتین کا ایک گروپ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی سے 10 جن پتھ پر ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کیے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خود یہ اطلاع دیتے ہوئے ہفتہ کو بتایا کہ کسانوں کے اس گروپ کو ان کے خاندان سے اتنی محبت تھی کہ وہ اپنے ساتھ گھر کا بنا ہوا گھی، اچار وغیرہ تحفے کے طور پر لے آئے اور سونیا گاندھی اور پرینکا کے ساتھ بے تکلفانہ بات چیت بھی کی۔ راہل گاندھی نے کہا "کچھ دن پہلے جب بھارت جوڑو یاترا کو جاری رکھتے ہوئے ہم سونی پت کے ایک گاؤں پہنچے تو وہاں کے کسانوں سے مجھے بہت پیار اور اپنائیت ملی- خاص طور پر کسان بہنوں سے۔

  • मां, प्रियंका और मेरे लिए एक यादगार दिन, कुछ खास मेहमानों के साथ!

    सोनीपत की किसान बहनों का दिल्ली दर्शन, उनके साथ घर पर खाना, और खूब सारी मज़ेदार बातें।

    साथ मिले अनमोल तोहफे - देसी घी, मीठी लस्सी, घर का अचार और ढेर सारा प्यार।

    पूरा वीडियो यूट्यूब पर:https://t.co/2rATB9CQoz pic.twitter.com/8ptZuUSDBk

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے گھر کا پکا ہوا کھانا کھلایا اور خاندان کے حصہ کی طرح احترام دیا۔ صرف ایک خواہش کا اظہار کیا – دہلی دیکھنا۔ یہ ان کی روٹی کا قرض تھا، ان کی محبت اور عزت کا قرض، وہ کیسے ادا نہیں کرتا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی جی کے گھر سب کو مدعو کیا اور سب بہت خوشی کے ساتھ آئیں، میں اس کے لیے ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا، "یہ بات قابل غور ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی تحفہ بھی لائی تھیں - کوئی خالص دیسی گھی، تو کوئی گھر کا اچار - ایسی ہوتی ہے ہمارے ملک کے کسانوں کی محبت۔ آتے ہی وہ والدہ اور پرینکا کے ساتھ گھل مل گئیں، جیسے وہ انہیں برسوں سے جانتی ہوں۔ ان کا حال پوچھا، اپنا حال سنایا، سب نے ساتھ کھانا کھایا اور انہوں نے دہلی درشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul and Priyanka Enjoy snow in Kashmir: راہل اور پرینکا برفباری سے لطف اندوز

راہل گاندھی نے مزید کہا، "ملک کے مسائل سے لے کر میرے اور پرینکا کے بچپن کی نونک جھونک تک کئی باتیں ہوئیں ان سے- اورمجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ ہربات سے کتنی واقف ہیں، ہر معاملے کا علم ہے۔ قوانین سے لے کر حکومت کی ہر پالیسی تک۔ جی ایس ٹی اور مہنگائی سے تو ہر کسان پریشان ہے۔ اگنی ویر کی وجہ سے ہریانہ میں نوجوانوں کی مشکلات بھی ریکھ رہے ہیں۔ وہ ماں اور پرینکا سے متاثر تھیں اور میں ان سب کی طاقت کو دیکھ کر- واقعی کسی بھی کام کو لے کر خواتین اگر ارادہ کرلیں، تو پھر ان کے لئے کچھ ناممکن نہیں ہے۔ ہر ایک کی محبت اور ان کی میزبانی کے اعزاز سے مغلوب ہوں۔" کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس میٹنگ کی ویڈیو بنائی گئی ہے اور وہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے یوٹیوب چینل پر اس خوبصورت ملاقات کی مکمل ویڈیو بھی دیکھیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.