ETV Bharat / state

دسمبر کے پہلے ہفتے میں نظرثانی کی عرضی داخل کرینگے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 دسمبر کو ہے لہذا مسلم پرسنل لاء بورڈ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہی نظرثانی کی عرضی داخل کریگا۔

qasim rasool ilyas
ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 11:24 PM IST

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اقبال انصاری اور سنی وقف بورڈ کے نظرثانی عرضی نہ داخل کرنے سے مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کی جانب سے ایک نمائندگی کا سوٹ ہے اس لیے کوئی بھی مسلمان نظر ثانی کی عرضی داخل کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں لیکن کورٹ نے ہمیں یہ حق دیا ہے جس کا پرسنل لاء بورڈ استعمال کر رہا ہے اور یہ بھارتی مسلمانوں کی دوراندیشی کا بھی تقاضہ ہے، مسلمانوں کے رائے عامہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس

واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ اور اقبال انصاری پہلے ہی دن واضح طور پر بیان جاری کر دیا تھا کہ 'ہمارے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے اس کے بعد ہم نظرثانی کی عرضی نہیں داخل کریں گے۔

اقبال انصاری نے کہا کہ ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب معاملہ عدالت میں جاتا ہے تو ایک جیتتا ہے اور ایک ہارتا ہے۔ فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہے اور فیصلہ عدالت کا ہی مانا جائے گا۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین اس پر بضد تھے کہ ہم بابری مسجد کے حق کی لڑائی آخری مرحلے تک جاری رکھیں گے۔ اسی لیےگزشتہ 17 نومبر کو پرسنل لاء بورڈ کی لکھنؤ میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.