ETV Bharat / state

وسیم رضوی کی عرضی کو سپریم کورٹ خارج کرے: محمد سعید نوری

قرآن پاک کی 26 آیات کو حذف کرنے والی وسیم رضوی کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی، اس تعلق سے رضا اکادمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کی۔

وسیم رضوی کی عرضی کو سپریم کورٹ خارج کرے: محمد سعید نوری
وسیم رضوی کی عرضی کو سپریم کورٹ خارج کرے: محمد سعید نوری
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 12:34 PM IST

دہلی: وسیم رضوی کی جانب سے گزشتہ دنوں قرآن پاک کے 26 آیات کو حذف کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔

اس تعلق سے ممبئ رضا اکادمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ بغیر سماعت کے وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کر دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی کے علماء کرام نے اس سے متعلق ایک بورڈ تشکیل دی ہے، جو مستقبل میں نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی حکمت عملی تیار کرے گا۔

ویڈیو
محمد نوری نے بتایا کہ 'گذشتہ کچھ عرسہ سے رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مظاہرے تو کیے گئے، لیکن قانونی کارروائی نہیں کی گئی تاہم اب ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ہم اب قانونی کارروائی بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی قرآن پاک سے 26 آیات کو حذف کرنے کی بات کرتا ہے، جبکہ ہم ایک نقطہ بھی حذف کرنے کی بات کو برداشت نہیں کر سکتے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دعا کریں کہ سپریم کورٹ وسیم رضوی کی پیٹیشن کو سماعت کے بغیر ہی خارج کر دے۔مولانا سید نوری نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر بھی رضا اکادمی کام کر رہی ہے اور بہت جلد گستاخ رسول نرسمہا نند سرسوتی کو آئین کی روشنی میں سزا دلوائی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.