ETV Bharat / state

وی کے سنگھ اور راوت چار دھام پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 5:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:47 PM IST

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت مرکزی حکومت کے چار دھام پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور اسے رفتار دینے کے لیے ضروری فیصلے کریں گے۔

وی کے سنگھ اور راوت چار دھام پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے
وی کے سنگھ اور راوت چار دھام پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے اپنی حکومت کی گزشتہ مدت کار کے دوران 12 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے چار دھام آل ویدر پروجیکٹ کی تعمیرات کی شروعات کی تھی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اتراکھنڈ کے گنگوتری، یمنوتری، کیدار ناتھ اور بدری ناتھ دھام کے لیے چوڑی سڑک کی تعمیر کرکے ایک ایسا راستہ تیار کرنا ہے جس پر دن رات اور کسی بھی موسم میں آسانی سے یاترا کی جا سکے۔

پروجیکٹ پر ان دنوں تیزی سے کام چل رہا ہے۔ رشی کیش اور اترکاشی کے درمیان چمبا میں ایک ایسی سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جو اتراکھنڈ میں اپنی طرح کی پہلی سرنگ ہوگی۔

زیرتعمیر پروجیکٹ پر چل رہے کام کے جائزہ کے لیے جمعرات کو دہرہ دون پہنچیں گے۔ اس کے بعد راوت اور سنگھ تین دن تک گنگوتری اور یمنوتری دھام کو رشی کیش سے جوڑنے والے راستہ کا نریندر نگر، چمبا، چنیالی سوڈ، دھراسو، بڑکوٹ، جانکی چٹی ہوتے ہوئے اترکاشی پہنچیں گے۔

راوت اور سنگھ 21 فروری کو سری نگر میں حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے کیدارناتھ اور بدری ناتھ کو جوڑنے والے روڈ پر چل رہے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ اولی میں رات کو آرام کرنے کے بعد اگلے دن دہرہ دون پہنچیں گے۔ دونوں رہنما ریاستی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے سفر پر جائیں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.