ETV Bharat / state

ہندو مسلم نوجوانوں نے مشترکہ طور پر شروع کی رسوئی - دہلی میں مکمل ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ

دہلی میں مکمل ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں بندشوں کا خمیازہ سب سے زیادہ دہاڑی مزدوروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس رسوئی سے اب تک 20 ہزار افراد اپنا پیٹ بھر چکے ہیں

author img

By

Published : May 2, 2020, 10:35 PM IST

اس وقت نہ صرف دہلی بلکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا سے پریشان ہے، لاک ڈاؤن کے نافذ ہوتے ہی غریب عوام کو جس طرح سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے سبھی واقف ہیں۔

اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دارالحکومت دہلی کے صدر بازار علاقے میں رہنے والے چند نوجوانوں نے مورچہ سمبھالتے ہوئے ضرورتمندوں کی بھوک مٹانے کا انتظام کیا ہے۔

اس رسوئی سے اب تک 20 ہزار افراد اپنا پیٹ بھر چکے ہیں

یہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے یہ چند نوجوان منظم طور سے ضرورت مند و بے سہارا لوگوں کے لیے روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔

جب قومی سطح پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اس وقت سے ہی ان نوجوانوں نے ضرورتمندوں کے طعام کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے لی تھی اور ان کا یہ عزم ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک ان کی خدمات بھی جاری رہیں گی۔

صدر بازار کی پان منڈی سے شروع ہوئی اس رسوئی سے اب تک 20 ہزار افراد اپنا پیٹ بھر چکے ہیں جن میں دیہاڑی دار مزدوروں کے ساتھ ساتھ آس پاس رہنے والے غریب و مسکین بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.