دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد کام ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ مرکزی حکومت دہلی میں کورونا کے پیش نظر بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ چھتر پور میں جہاں اگلے کچھ دنوں میں 10ہزار بیڈ پر مشتمل ایک اسپتال تیار ہونے جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی میں 1000 بیڈ پر مشتمل ایک اور سپر اسپیشلسٹ اسپتال بنایا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہم نے کورونا سے آنے والے لوگوں کی لاشوں کی آخری رسومات کا انتظام کیا ہے اور کنبہ کے افراد کو سپرد کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں کورونا بحران کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھتر پور میں 10000 بیڈ کا سب سے بڑا کووڈ اسپتال بنایا جارہا ہے جو اگلے دو دن میں شروع ہوجائے گا۔
اس میں ایک ہزار آئی ٹی بی پی کے ڈاکٹر خدمات انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں 1000 بیڈ کا ایک اور اسپتال بنایا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، صرف جو کورونا کے روک تھام کے لیے مقامی حکومت کے ہدایات دے رہی ہے۔ اس کی پیروی کرنی ہوگی۔ ماسک لگانا ہو گا، سینیٹائزیشن ساتھ میں رکھنا ہو گا اور ساتھ ہی سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس کی نگرانی وزیر داخلہ خود کررہے ہیں۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے بدھ کے روز گووند پوری میں واقع کووڈ 19 سینٹر کا دورہ کیا۔