اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتیرس نے پیر کے روز سے اسلام آباد سے کابل کے لئے انسانی امدادی پروازیں شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔
اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد ان کو ملتوی کر دیا گیا۔
گوتیرس نے جنیوا میں افغانستان کے لیے ایک بین الاقوامی امدادی پروگرام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی فضائی امداد نے اسلام آباد سے قندھار، مزار اور ہرات کے لیے ایک فضائی رابطہ قائم کرنے میں مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ غزہ کے خاندانوں کو نقد امداد فراہم کرے گا
انہوں نے بتایا کہ کل سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان یہ پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں اور اب یہ پورے ملک میں چل رہی ہیں۔
یو این آئی